۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت نے جہاد کے لئے جو فتوی صادر کیا تھا اس نے عالمی برادری کے لئے اس بات کی عکاسی کی کہ مذہب معاشرے میں بنیادی عنصر کی نمائندگی کرتا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے نجف اشرف میں فتح و ظفر کے قائدین کی شہادت کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت فرمائی اور حاضرین سے خطاب میں عراق کی خود مختاری بحیثیت ریاست بحیثیت عوام اور قومی خزانے کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اجنبی طاقتوں کی طرف سے امنی اداروں پر حملوں کی روک تھام کو ضروری قرار دیا۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں عراق کی خود مختاری اور سیکورٹی اداروں پر حملوں پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ان حملوں میں دار الحکومت بغداد میں محفوظ خاندانوں کو خوفزدہ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی مجاہدوں کی شہادت بھی ہوئی ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں عراقی سیکورٹی اداروں کے اراکین بالخصوص حشد شعبی کے قائدین اور مجاہدین کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش فرمایا ۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے مزید فرمایا کہ مرجعیت نے جہاد کے لئے جو فتوی صادر کیا تھا اس نے عالمی برادری کے لئے اس بات کی عکاسی کی کہ مذہب معاشرے میں بنیادی عنصر کی نمائندگی کرتا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .