۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مؤسسہ باقر العلوم نجف اشرف

حوزہ/شہادت امام علی ہادی نقی (علیہ السلام) کی مناسبت سے مؤسسہ باقر العلوم (ع) نجف اشرف میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہادت امام علی ہادی نقی (علیہ السلام) کی مناسبت سے مؤسسہ باقر العلوم (ع) نجف اشرف میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلس عزاء امام علی ھادی(ع) کے توسل سے مرحوم خان محمد بنگش، سہیل عباس بنگش کے ایصالِ ثواب کیلئے منعقد کی گئی تھی کہ جس کی میزبانی مولانا شیخ عقیل نجفی صاحب نے فرمائی۔

مجلس عزاء میں علمائے کرام و طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی۔

مجلس عزاء اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوئی اور اس کی ابتداء تلاوتِ کلامِ الٰہی کیساتھ کی گئی کہ جس کی سعادت مولانا سید فیضان حیدر جعفری نے حاصل کی۔
بعد ازاں معروف شیریں بیان خطیب مولانا سید عاطف عباس نقوی صاحب نے فضائل و مصائب کیساتھ بارگاہِ امام علی ھادی(ع) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
مجلس عزا کے اختتام پر نیازِ امام علی ھادی(ع) تقسیم کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .