حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی (قدس سرہ) کے فرزند ارجمند حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن صافی اور ان کے ہمراہ ایک وفد نے آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی سے ملاقات کی۔
انہوں نے شیعوں میں نجف اشرف کے مقام اور اہمیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا بھر کے دینی مدارس میں حوزہ علمیہ نجف کا ایک خاص مقام و مرتبہ ہے اور اس کا سہرا باب العلم حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے سر جاتا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے حاضرین کو سلام پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملت اسلامیہ کو راہ حق کی ہدایت، اصلاح اور استقامت عطا فرمائے اور کامیابی عنایت فرمائے۔