۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
مرحوم آیت اللہ صافی گلپائیگانی

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی نے اپنے ایک بیان میں مبلغین کو خاص نصیحت فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے کہا:امام زمانہ ارواحنا فداہ کی خاص توجہ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ محرمات سے پرہیز کیا جائے اور واجبات کو انجام دیا جائے، مومنین کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے، دین کا احیا کیا جائے، شعائر اسلامی کی تعظیم کی جائے، اہل بیت علیہم السلام کے فرامین پر عمل کیا جائے، اہل بدعت سے دوری اختیار کی جائے، ائمہ طاہرین علیہم السلام کی زندگی کو نمونہ عمل بنایا جائے اور اسی پر ثابت قدم رہا جائے، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کیا جائے، کسی بھی حال میں خدا کو فراموش نہ کیا جائے، جیسا کہ خود حدیث میں وارد ہوا ہے کہ ’’ أفضل إیمان المرء أن یعلم أنّ الله معه حیثما کان ‘‘۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .