منگل 30 اپریل 2024 - 13:06
افغانستان کے شہر ہرات کی شیعہ مسجد پر دہشت گردانہ حملہ، 7 نمازی شہید

حوزہ/ افغانستان کے شہر ہرات میں واقع مسجد امام زمان (عج) میں نمازیوں پر نا معلوم افراد نے حملہ کیا جس میں 7 نمازیوں کی شہادت واقع ہو گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شہر ہرات کی ایک مسجد میں نمازیوں پر حملہ ہوا جس میں 7 نمازیوں کی شہادت واقع ہو گئی۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرات کے ہرات کے گذرہ علاقے میں واقع مسجد امام زمان (ع) پر مغرب و عشاء کی نماز کے دوران نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں اس مسجد کے امام اور ایک بچے سمیت 6 دیگر افراد شہید اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے مزید کوئی خبر اور معلومات شائع کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ابھی تک کسی شخص یا دہشت گرد گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔افغانستان کے شہر ہرات کی شیعہ مسجد پر دہشت گردانہ حملہ، 7 نمازی شہید

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha