۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
جموں و کشمیر جعفریہ سپریم کونسل پاکستان

حوزہ/ جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر پاکستان کے چیئرمین سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے افغانستان کے شہر ہرات میں شیعہ مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ سپریم کونسل جموں و کشمیر پاکستان کے چیئرمین سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے افغانستان کے شہر ہرات میں شیعہ مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے شہر ہرات میں امام وقت کے نام سے منسوب مسجد کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر نہتے نمازیوں کو شہید کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظاہراً یہ سب مغربی ایجنڈے کے تحت کیا گیا ہے، کیونکہ افغانستان میں نئی حکومت آنے کے بعد حالات ہہت تبدیل ہو رہے ہیں اور افغانستان اور ایران کافی قربت دیکھا رہے ہیں، نیز ایران افغانستان کو آفیشل طور پر تسلیم کرنے پر غور بھی کر رہا ہے اور عین ممکن ہے اس کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے اور اگر ایسا ہوا تو ایران اس حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور ایران نے باقاعدہ وسیع پیمانے پر تجارت بھی شروع کر دی ہے جو کہ مغربی طاقتوں کے لئے آنکھ کا کانٹا بنی ہوئی ہے، جب ایران نے غاصب اسرائیل پر ڈرون اور مزائل داغے تو افغانستان نے اس حملے کی مکمل حمایت کی اسی وجہ سے مغربی قوتیں مسلمانوں کے داخلی مسائل کو ہوا دے کر یا اس طرح کی حرکات انجام دے کر مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں انشاللہ شہداء کا خون رنگ لائے گا اور پرچم اسلام پوری دنیا پر لہرایا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .