۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حمله تروریستی هرات

حوزہ/ افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد امام زمان (عج) پر ہونے والے دہشت گردانہ کی مذمت کرتے ہوئے افغان کے شیعہ علمائے کرام کی انجمن ’’جامعہ روحانیت امامیہ ہرات‘‘ نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد امام زمان (عج) پر ہونے والے دہشت گردانہ کی مذمت کرتے ہوئے افغان کے شیعہ علمائے کرام کی انجمن ’’جامعہ روحانیت امامیہ ہرات‘‘ نے ایک پیغام جاری کیا اور اس حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے بارگاہ الہی میں بلندی درجات کی دعا کی۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ یَقُولَ رَبِّیَ اللَّهُ؛

کیا تم کسی کو صرف اس لئے قتل کو دیتے ہو کہ وہ کہتا ہے:خدا میرا رب ہے ؟

(سوره غافر، آیت ۲۸)

صوبہ ہرات کے شہر اندیشہ میں مسجد امام زمان (عج) پر دہشت گردانہ حملہ کہ جس میں متعدد مومنین شہید اور زخمی ہوئے ، اس دردناک واقعے نے ایک بار پھر ہماری مظلوم قوم کو سوگوار کر دیا۔

بلاشبہ یہ وحشیانہ حملہ اور خدا کے گھر اور محراب عبادت میں کھڑے نہتے نمازیوں کو نشانہ بنانا دشمنوں کی بے بسی، بد نیتی اور شیعوں کے تئیں انک ے دلوں میں بھرے ہوئے کینہ کوصاف ظاہر کرتا ہے۔

’’جامعہ روحانیت امامیہ ہرات‘‘ اس قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور بارگاہ الہی میں دعاگو ہے کہ شہدا کے درجات کو بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت و عافیت عنایہت فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .