۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کتاب "نجف تا کربلا، اربعین تا ظہور"

حوزہ / ممتاز صحافی اور مولف توقیر کھرل کی نئی کتاب "نجف تا کربلا (اربعین تا ظہور)" زیر طبع ہے۔ اس کتاب میں سفرنامہ کربلا، تاریخ، واقعات اور اعتراضات کے مدلل جوابات دیئے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز صحافی اور مولف توقیر کھرل کی نئی کتاب "نجف تا کربلا (اربعین تا ظہور)" زیر طبع ہے۔ اس کتاب میں سفرنامہ کربلا، تاریخ، واقعات اور اعتراضات کے مدلل جوابات دیئے گئے ہیں۔

کتاب کے مولف توقیر کھرل نے بتایا: اس کتاب کے پانچ مختلف حصے ہیں۔ پہلے حصے میں اربعین یعنی کیا۔۔؟، امام حسین علیہ السلام کو پہچاننے کا سب سے بڑا ذریعہ، زائرِ امام حسین علیہ السلام کی فضیلت، زیارت سے قبل زیارت، کربلا جانے کو تڑپ چاہیے، امام علیہ السلام سلام کا جواب دیتے ہیں اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا خطاب کہ اربعین جہانی ہوگیا، جیسے موضوعات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔

اس کتاب کے حصہ دوئم میں اربعین مارچ میں غیر مسلموں کی روئیداد، روس کے ماہر سیاسیات کیا کہتے ہیں، برطانوی صحافی کے تاثرات، اربعین مارچ فرانسوی صحافی خاتون کی نظر میں، چہلم امام حسینؑ اور مغربی میڈیا کا پروپیگنڈہ اور اربعین ملین مارچ یا اختراع کے موضوعات پر طبع آزمائی کی گئی ہے۔

توقیر کھرل کا کہنا تھا کہ حصہ سوئم میں تاریخ اربعینِ حسینی اور پاکستان میں اربعین مارچ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے جبکہ اس کتاب کے حصہ چہارم میں سفرنامۂ نجف سے کربلا اور حرم سے حرم تک پر تجربات شیئر کئے گئے ہیں جبکہ آخری حصہ میں واقعاتِ اربعینِ کو موضوعِ گفتگو بنایا گیا ہے۔ یہ کتاب سفرِ عشق کے مسافروں کیلئے ایک رہنما کتاب ہوگی۔

ممتاز صحافی اور مولف توقیر کھرل کی نئی کتاب "نجف تا کربلا، اربعین تا ظہور" کا تعارف

تبصرہ ارسال

You are replying to: .