۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
طالبان

حوزہ/ طالبان حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ ملک بھر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور کالج میں لڑکیوں اور خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالبان حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ ملک بھر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور کالج میں لڑکیوں اور خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جاتی ہے، طالبان حکومت کے اس فیصلے پر کئی ممالک نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

طالبان کے سربراہ ہبۃ اللہ اخوندزادہ نے وزارت تعلیم سے کہا ہے کہ وہ لڑکیوں کے لیے یونیورسٹیاں بند کرنے کے حکم پر فوری عمل درآمد کرے۔

طالبان اس سے قبل لڑکیوں کے لیے مڈل اور سیکنڈری اسکولوں کے دروازے بند کر چکے ہیں، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 40 سرکاری اور 140 نجی یونیورسٹیاں اور کالج ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان کے ساتھ رابطے کے راستے کھلے رہنے چاہئیں، تاہم ہم یونیورسٹیوں کے دروازے لڑکیوں پر بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں، تا ہم امریکہ نے طالبان کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .