ہفتہ 17 دسمبر 2022 - 14:48
آیت اللہ روحانی کی تشییع جنازہ اور تدفین کا اعلان

حوزہ/ آیت اللہ روحانی کی تشییع جنازہ اور تدفین کل بروز اتوار قم المقدسہ میں انجام پائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید صادق روحانی کی تشییع جنازہ کل بروز اتوار صبح 10 بجے مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم حضرت معصومہ قم (ع) تک انجام پائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ مرحوم و مغفور آیت اللہ صادق روحانی نجف اشرف میں آیت اللہ خوئی علیہ الرحمہ کے شاگردوں میں سے تھے اور 41 جلدوں پر مشتمل کتاب "فقہ الصادق" مرحوم کی عظیم تصانیف میں شمار ہوتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha