۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں بزرگ فقیہ آیت اللہ الحاج سید صادق روحانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ نے اپنے ایک پیغام میں بزرگ فقیہ آیت اللہ الحاج سید صادق روحانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے۔

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

مرحوم و مغفور آیت اللہ آقائے الحاج سید صادق روحانی رضوان اللہ علیہ کی رحلت پر ان کے خاندان، خانوادہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اور اس بزرگ فقیہ کیلئے رحمت و مغفرت الٰہی کی آرزو کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
26 آذر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .