۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آية الله الأعرافي: نثمن ونقدر موقف مفتي باكستان المشرف والشجاع
دنیا میں موجودہ مشکلات کا ایک راہ حل دین ہے

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل کے نام خط میں تاکید کی ہے کہ کرونا وائرس اور دنیا میں موجود دیگر چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں حوزہ علمیہ قم مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی مدارس کے سرپرست اعلی آیت اللہ اعرافی نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ اوڈیری ایزولہ کے نام خط میں اس بات پر زور دیا کہ کرونا وائرس اور دیگر چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح کے تعاون کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں حوزہ علمیہ قم مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔

آیت اللہ اعرافی کے اس خط کا مکمل متن اس طرح ہے:

سلام علیکم

ایران اور شہر قم کے مذہبی رہنما کرونا وائرس کے پوری دنیا میں پھیلنے کی وجہ سے نہایت پریشان ہیں اور کرونا وائرس اور دنیا میں موجود دیگر چیلنجز کے راہ حل کے لئے دعا گو ہیں اور اس بیماری سے مقابلہ کے لئے طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کرنے پر تاکید کرتے ہیں۔

 آیت اللہ اعرافی نے اپنے ختم میں مزید لکھا کہ کرونا وائرس اور دنیا میں موجود بے انصافی، عدم مساوات، غیر انسانی اقتصادی پابندیاں، ماحولیات کی مشکلات، جنگ، دہشت گردی اور ان جیسے دیگر بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔

حوزہ علمیہ قم ان مشکلات کا ایک راہ حل دین کو سمجھتا ہے اور  سب کو انسانی، عقلی اور دینی اقدار کی پیروی کرنے کی طرف دعوت دیتے ہوئے کرونا وائرس اور دیگر تمام چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کرنے کا اعلان کرتا ہے۔

سربراہ دینی مدارس ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .