حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبد المہدی شیرازی کی رحلت پر آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد حجت الاسلام والمسلمین سید عبد المہدی شیرازی کی رحلت پر انتہائی دکھ ہوا۔ میں اس مصیبت پر مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا کے حضور مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے خاندان کے لیے سلامتی، صبر و شکیبائی اور بہترین اجر و پاداش کا طلبگار ہوں۔
علی رضا اعرافی
سرپرست مدارس علمیہ ایران