۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله مدرسی و شیخ کربلایی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے عراقی عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے عراقی عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ مدرسی نے مقدس شہروں بالخصوص شہر کربلا کے تعمیراتی اور ثقافتی پہلوؤں پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ اس شہر اسلامی تہذیب کی خوشبو آنی چاہئے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: کربلا میں بالخصوص حرم میں جو بھی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں ، وہ تحریک حسینی کا نتیجہ ہیں، ایسی تحریک جو انقلاب، قربانی اور عفو و درگزر پر مبنی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ شہر کربلا کے مستقبل کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے، حرمین کی توسیع اس طرح سے ہو کہ شہری ضروریات پوری ہو سکیں اور زائرین کی تعداد کے مطابق ہو، خاص طور اربعین کے دوران جب کروڑوں زائرین زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلائے معلی تشریف لاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .