۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
بالصور/ منطقة بين الحرمين الشريفين تشهد اقامة حفل تخرج طالبات الجامعات والمعاهد العراقية

حوزہ/ عراق کے قبیلہ بنی اسد نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کو ایک خط لکھ کر کربلا میں امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے حرم کو اپنی ملکیت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کیر پورٹ کے مطابق، عراق کے قبیلہ بنی اسد نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کو ایک خط لکھ کر کربلا میں امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے حرم کو اپنی ملکیت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

وبسائٹ’ ہمشہری آن لائن‘ کے مطابق قبیلہ بنی اسد نے اپنے تاریخی منابع کی بنیاد پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نام ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ حرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام ہماری ملکیت ہیں، امام حسین علیہ السلام نے 1400 سال پہلے زمین خرید کر ہمیں تحفے میں دی تھی۔

قبیلہ بنی اسد کے بزرگوں نے اپنے بیان میں حرمین کی غصب شدہ زمینوں کی واپسی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ہمیں ہمارا حق نہ دیا گیا تو ہم سخت اقدامات کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .