۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
قبیلہ بنی اسد کے سردار

حوزہ/ قبیلہ بنی اسد کے سربراہ نے حرمین مطہرین کی سرپرستی کے متعلق خط پر اس مطالبہ کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قبیلہ بنی اسد کے سربراہ نے حرمین مطہرین کی سرپرستی کے متعلق خط پر اس مطالبہ کو غیر منطقی اور غیر مناسب قرار دیا ہے۔

انہوں نے مقامی ٹیلیویژن کو اپنے قبیلے کے کثیر تعداد افراد کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: 1930ء تک حرم کا انتظام بنی اسد قبیلے کے اختیار میں تھا لیکن اب زمانے کے ساتھ ساتھ حرمین کی وضعیت تبدیل ہو چکی ہے اور یہاں بہت بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جو کہ عملی طور پر حکومتی سطح پر ہی امکان پزیر ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم آیت اللہ سیستانی کے پیروکار ہیں اور ہم کبھی اس مقدس راستے سے انحراف نہیں کریں گے۔

بنی اسد قبیلہ کے سردار نے کہا: افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حرم کا انتظام بنی اسد قبیلے کو واپس کرنے کی درخواست انتہائی غیر منطقی ہے اور اس کا مقصد عراق کی سلامتی کو درہم برہم کرنا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .