۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
پیام تسلیت آیت الله اعرافی
حوزہ علمیہ ادارہ آئیسسکو سے علمی تعاون کرنے کو تیار ہے

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے ادارہ آئیسسکو کے سربراہ کے نام خط میں اظہار کیا کہ حوزہ علمیہ ادارہ آئیسسکو سے وابستہ مختلف شعبوں سے علمی، تحقیقی اور ثقافتی  موضوعات پر تعاون کرنے کو تیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اعرافی نے ادارہ آئیسسکو کے سربراہ کے نام اپنے خط میں اعلان کیا کہ کرونا وائرس سے مقابلہ کرنا کے لیے حوزہ علمیہ قم اس ادارے سے علمی تعاون کرنے کو تیار ہے اور کرونا وائرس کی بابت ایران اور شہر قم کے مذہبی رہنماؤں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

آیت اللہ اعرافی کے اس خط کا متن اس طرح ہے:

عالیجناب ڈاکٹر سالم بن محمد المالک سربراہ ادارہ آئیسسکو

سلام علیکم

 اسلامی جمہوریہ ایران اور شہر قم میں مذہبی رہنما دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے بہت پریشان ہیں اور اس چیلنج اور اس وقت دنیا میں موجود تمام بحرانوں کے حل کے لئے دعا گو ہیں۔ ایران کی دینی مرجعیت  اسلام اور قرآن کی تعلیمات اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے دین اور جدید ٹیکنالوجی اور دعا اور علاج معالجے کے درمیان تضاد کی قائل نہیں ہے۔ علمائے دین اس پر عمل کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ صحت و سلامتی کے اصولوں پر عمل کو بھی ضروری سمجھتے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اس چیلنج اور دنیا میں موجود ظلم و زیادتی، عدم مساوات، غیر انسانی اقتصادی پابندیاں، ماحولیات کی مشکلات، جنگیں اور دہشتگردی جیسے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اور بالخصوص اہل علم اور علمی مراکز کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

موجودہ صورتحال بہترین فرصت ہے کہ اسلامی ممالک قرآنی اور اسلامی تعلیمات سے الہام لیتے ہوئے آپس میں متحد ہوکر ایک دوسرے سے تعاون کریں تاکہ اس بیماری کے اثرات سے کم سے کم متاثر ہوں۔

 حوزہ علمیہ دنیا میں ظلم و زیادتی، اقتصادی پابندیوں، اسلامی ممالک پر قبضے اور عالمی استکبار کی دہشت گردی کی حمایت کی سیاست کا خاتمہ چاہتا ہے اور کرونا اور دیگر بحرانوں سے مقابلے کے لئے ادارہ آئیسسکو سے مربوط تمام شعبوں سے علمی اور تحقیقی تعاون کرنے کو تیار ہے۔

 علی رضا اعرافی

 سر پرست مدارس علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .