۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حاج آقا اعرافی
آیت اللہ اعرافی کا آیت اللہ سیستانی کے نام پیغام

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ العظمی سیستانی کے نام ایک پیغام میں ان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں دینی مدارس کے سرپرست اعلی آیت اللہ علی رضا اعرافی نے نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے نام پیغام میں تحریر کیا کہ خداوند منان کے حضور آپ کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تمام مومنین اور بالخصوص ملت عراق آپ کے وجود کی برکتوں سے استفادہ کرتی رہے گی۔

 آیت اللہ اعرافی کے اس پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سلام علیکم

 آپ کی کسالت اور ہاسپٹل میں آپریشن کے لئے جانے والی خبر نے ہمیں تشویش میں مبتلا کر دیا تھا لیکن اب الحمد للہ  آپ کے کامیاب آپریشن کی خبر ملی ہے۔

خداوند منان کے حضور آپ کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تمام مومنین اور بالخصوص ملت عراق آپ کے وجود کی برکتوں سے مستفید ہوتی رہے گی۔

علی رضا اعرافی

 حوزہ علمیہ قم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .