۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
بازدید هیئت حوزوی از باسیلیکای سینت فرانسیس

حوزہ / حوزہ علمیہ کے ویٹیکن کے دورہ پر گئے وفد نے سینٹ فرانسس اور سانتا کلارا کے گرجا گھروں کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، حوزہ علمیہ کے ویٹیکن کے دورہ پر گئے وفد نے اٹلی کے شہروں سینٹ فرانسس اور سانتا کلارا کے گرجا گھروں کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹ فرانسس باسیلیکا کا گرجا گھر اسیسی شہر کی سب سے اہم مذہبی علامت اور فرانسسکن کے فکری اور روحانی دارالحکومت کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور یہ اس شہر میں فرانسسکن کا مقدس ترین چرچ ہے جو فرانسس کے مقبرے پر بنایا گیا ہے۔

یہ چرچ 800 سال پرانا ہے اور سینٹ فرانسس کے جسد کو ان کی موت کے چند سال بعد اس جگہ منتقل کیا گیا تھا۔

چرچ کی یہ عمارت تین منزلہ ہے۔ دنیا کے گرجا گھروں میں موجود زیادہ تر پینٹنگز اس چرچ کی دو منزلوں میں واقع ہیں اور اس چرچ میں تقریباً 5000 مربع میٹر پینٹنگز موجود ہیں جو تقریباً 800 سال پرانی ہیں۔ پینٹنگ پر اس قدر توجہ کی وجہ یہ تھی کہ فرانسس کا خیال تھا کہ چرچ سب سے خوبصورت جگہ ہونی چاہیے۔

حوزہ علمیہ کے ویٹیکن کے دورہ پر گئے وفد نے سانتا کلارا میں موجود چرچ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود راہباؤں کی سرگرمیوں سے آشنا ہوئے۔

فرانسسکنز کی 800 سالہ تاریخ کے دوران ان کی راہباؤں اور مشنریز کا شعبہ سب سے زیادہ فعال کیتھولک گروہوں میں سے ایک رہا ہے جو کہ خاص طور پر خواتین کے لیے عیسائیت کی محدودیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تعلیم اور علمی و دینی عہدوں تک رسائی کے لیے عیسائیوں کی دلچسپی کا باعث بنا اور آج دسیوں ہزار عیسائی راہبائیں اور لاکھوں اراکین فرانسسکن شعبہ خواتین کی ممبرز ہیں۔

حوزہ علمیہ کے وفد کا سینٹ فرانسس اور سانتا کلارا کے گرجا گھروں کا دورہ

حوزہ علمیہ کے وفد کا سینٹ فرانسس اور سانتا کلارا کے گرجا گھروں کا دورہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .