۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سعودی عرب

حوزہ/ سعودیہ عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آزاد فلسطین کے قیام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطین کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا امکان نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے بین الاقوامی خبر رساں اداروں سے نقل کیا ہے کہ سعودیہ عرب نے آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر دوبارہ تاکید کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے بارے میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے واشنگٹن کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ جب تک بیت المقدس کو دارالحکومت اور ایک خودمختار فلسطین کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم نہیں ہوتی، اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے گزشتہ دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران، ریاض میں سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .