۱۷ شهریور ۱۴۰۳ |۳ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 7, 2024
آسٹریلیا لبرل پارٹی

حوزہ/ آسٹریلیا کی سیاسی جماعت اے ایل پی نے ایک بیان جاری کیا جس میں حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ وہ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت کے اندر ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کی سیاسی جماعت اے ایل پی (Australian Labor Party) نے ایک بیان جاری کیا جس میں حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ وہ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت کے اندر ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

آسٹریلوی اخبار دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اگر حکومت یہ قدم اٹھاتی ہے تو ملک کے اندر اس کا خیرمقدم کیا جائے گا، تاہم اسرائیل اس سے سخت ناراض ہوگا۔ اس سے قبل بھی اکتوبر 2022 میں آسٹریلیا کی حکومت نے اپنے فیصلے سے اسرائیل کو حیران کر دیا تھا کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔

آسٹریلیا کے سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ اگر حکومت ایسا کوئی ٹھوس فیصلہ کرتی ہے تو اس سے اسرائیل کی انتہا پسند حکومت کو سخت پیغام جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جاتا ہے تو اس سے یہ پیغام جائے گا کہ دنیا کی 138 حکومتیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتی ہیں۔ اے ایل پی نے اس موضوع کو اپنے پانچ سالہ پروگرام میں شامل کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .