حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایران کیخلاف معاشی اور طبی پابندیاں عائد کرنے سے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اور امریکہ کے پاس اپنی غلط پالیسیوں کو سدھارنے کا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار "محمود واعظی" نے ہفتے کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ، گھٹنوں پر دباؤ اور نسلی امیتاز کی پالیسی کا تسلسل اور ساتھ ہی ایرانی عظیم قوم کیخلاف معاشی اور طبی پابندیوں سے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے اور اور امریکہ کے پاس اپنی غلط پالیسیوں کو سدھارنے کا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران ایرانی عوام، امریکہ کیجانب سے لگائی گئی انتہائی ظالمانہ اور انسانی سوز پابندیوں کا شکار ہیں اور امریکی دعووں کے برعکس طبی اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں ان کو بہت بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے ایرانی صدر ممکلت نے حالیہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو یکطرفہ پالیسی اپنانے سے ایران عوام سے معذرت کرنی چاہیے اور ساتھ ہی ان پر پہنچے گئے نقصانات کا ازالہ بھی کرنا چاہیے۔
انہوں نے ایران سے مذاکرات پر مبنی امریکی حکام کے بیات کو انتخابی مہم کا چال قرار دے دیا۔