۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
بالصور/ كلمة الإمام الخامنئي في اتّصال متلفز مع مؤتمر السلطة القضائية العام

حوزہ/کرپشن اور اقتصادی بدعنوانیوں کا مقابلہ اس دور میں  اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے حق، عدل و انصاف اور قانون کی بنیاد پریہ سلسلہ کسی چشم پوشی  اور بے گناہ افراد پر کسی ظلم و تعدی کے بغیر جاری رہنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح  ایرانی عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججز اور صوبائی عدالتوں کے سربراہان کے ساتھ براہ راست تصویری خطاب میں عدلیہ کے حالیہ ایک برس میں انجام پانے والے اقدامات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور عدلیہ میں جاری اقدامات کے استمرار اور عدلیہ کے عوامی بنیاد پر استوار ہونے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: کرپشن اور اقتصادی بدعنوانیوں کا مقابلہ اس دور میں  اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے حق، عدل و انصاف اور قانون کی بنیاد پریہ سلسلہ کسی چشم پوشی  اور بے گناہ افراد پر کسی ظلم و تعدی کے بغیر جاری رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی طرح کوروناو ائرس کی وبا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے لہذا تمام حکام اور عوام کو طبی ہدایات اور دستورات پر سنجیدگی کے ساتھ عمل کرنا چاہیے اور کورونا کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید مظلوم آیت اللہ بہشتی ، شہید قدوسی ، شہید لاجوردی اور عدلیہ کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ، اور حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے ماہرین اور تجرباکار افراد کے تعاون  سے عدلیہ کے ارتقاء کے سلسلے میں جدید دستاویز کے نسخہ کی تدوین کو گرانقدر اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: مناسب وقت میں اس دستاویز پر مشتمل پروگرامز کے متعلق عوام کو آگاہ کیا جانا چاہیے ، کیونکہ اس کام سے عدلیہ کے بارے میں عوام کے اندر مزید اعتماد بڑھے گا اور یہ کام اس سلسلے میں مؤثر ثابت ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئی خلاقیت اور مدیریت پر مبنی تبدیلی ، تحول اور انقلاب کے استمرار پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: یہ کام اسلامی اصولوں اوردینی  بنیادوں پر استوار ہونا چاہیے ورنہ تحول کسی مبنا کے بغیر ہرج و مرج اور تذبذب کا باعث بن جاتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تحول کو بہت ہی دشوار عمل قراردیتے ہوئے فرمایا: البتہ بعض مزاحمتیں اور رکاوٹیں بری نیت کی وجہ سے نہیں بلکہ ناتوانی یا تحول اور تبدیلی کے سلسلے میں عدم حوصلہ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ البتہ موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے والے افراد بھی اس سلسلے میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں کیونکہ کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث افراد کے مفادات خطرے میں پڑ جاتے ہیں لہذآ وہ اصلاحات اور تبدیلی کا بھر پور مقابلہ کرتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں کوروناوائرس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:  کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے کوروناو ائرس کی روک تھام کے سلسلے میں وزارت صحت کے اہلکاروں کی خدمات گرانقدر ہیں لہذ عوام کو طبی ہدایات اور دستورات کے مطابق عمل کرنا چاہیے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے اہلکاروں کی مجاہدت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طبی ہدایات کی رعایت پر زوردیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .