۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بالصور/ كلمة الإمام الخامنئي في اتّصال متلفز مع مؤتمر السلطة القضائية العام

حوزہ/قائد اسلامی انقلاب نے امریکی اور برطانوی دشمنی سمیت یورپی حکومتوں کے اٹھائے گئے اقدامات کے مقابلے میں ہر طرح سے ملک کا خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج بروز ہفتے ایرانی عدالتوں کے سربراہوں اور عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے امریکی اور برطانوی دشمنی سمیت یورپی حکومتوں کے اٹھائے گئے اقدامات کے مقابلے میں ہر طرح سے ملک کا خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں تو ملک دشمن عناصر جو بھی کریں ان کو شکست کا ہی سامنا ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ وہ اپنے مقاصد کو عملی جامہ نہیں پہنا سکتے اور ایرانی عوام پر ان کے سامنے ہتیھار ڈالنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی سے بھی شکست اور پیچھے ہٹنے کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

انہوں نے غلامی اور نسل پرستی کی علامتوں کو اتارنے یا تارکین وطن کے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرنے سے متعلق امریکی صدرکی جانب سے 10 سال قید کی سزا دینے کے بیان کا حوالہ ہوئے فرمایا کہ یقینا اکثر مغربی فلموں میں ان غیر قانونی کارروائیوں کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔

قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ مغرب والے، حقیقت کے برعکس اپنے فلموں میں اپنی عدالتوں کو انصاف کی ٹھوس فراہمی کی جگہ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا پروپیگنڈا اورعوام کی رائے میں شک و شبہ پیدا کرنے کے ذریعے "نظام میں کسی بھی اصلاح پسند تحریک کو بے اثر کرنے" کیلئے دشمن کی انتھک کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ تبدیلی پیدا کرنے کی راہ میں تمام عوامل اور عناصر سے نمٹنے کا واحد مؤثر طریقہ غیر فعال نہ ہونا، ثابت قدم رہنا، اللہ رب العزت پر بھروسہ کرنا اور بہادری سے تبدیلی کی راہ کو جاری رکھنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .