۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ناصر عباس جعفری

حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔صدر ٹرمپ امریکہ کا وہ متنازعہ اور متعصب صدر ہے جس نے ہمیشہ دماغ کی بجائے جذبات سے فیصلے کر کے عالمی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔صدر ٹرمپ امریکہ کا وہ متنازعہ اور متعصب صدر ہے جس نے ہمیشہ دماغ کی بجائے جذبات سے فیصلے کر کے عالمی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کیا۔طاغوتی و استکباری نظام کی جڑیں کھوکھلی ہو چکی ہیں اور بہت جلد یہ نظام زمین بوس ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعدجارج فلائیڈ کی ہلاکت سے نسلی بنیادوں پر شروع ہونے والے فسادات امریکہ کی تباہی کا آغاز ہیں۔امریکی عوام حکومت کے قابو سے باہر ہو چکے ہیں۔اپنے عوام کو کنٹرول کرنے میں بے بسی کا شکار امریکہ اب دنیا سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی تنزلی کی بنیادی وجہ مسلمانوں کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت رہی ہے۔مسلمان ممالک جس ملک کو آج تک سُپرپاور سمجھتے رہے ہیں وہاں کے عوام نے اپنی حکومت کے خلاف اشتعال انگیز مظاہرے اور جلاو گھیراﺅ کر کے امریکی طاقت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ افغانستان ،عراق اور شام سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانون کے خون سے ہاتھ رنگنے والا ملک مکافات عمل کا شکارہے۔انہوں نے کہا کہ قدرت عالم اسلام کے عظمیم مجاہد قاسم سلیمانی شہید کا بدلہ امریکہ سے لے کر رہے گی۔امریکہ کی رعونت اس کی بربادی کا سبب بن رہی ہے۔ یہود و نصاریٰ سے دوری اختیار کرکے امت مسلمہ دنیا و آخرت میں فتح یاب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کے بلاک سے علحیدگی ہی عالم اسلام کی سالمیت و بقا کی ضمانت ہے۔جو ممالک امریکہ کے دامن سے لپٹے رہیں گے ذلت و بربادی ان کا مقدر رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .