۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
لیبیا اجتماعی قبریں

حوزہ/لیبیا کے شہر ترہونہ میں اجتماعی قبروں کا پتہ چلنے کے بعد بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اس معاملے پر نوٹس لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،لیبیا کے شہر ترہونہ میں اجتماعی قبروں کا پتہ چلنے کے بعد بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اس معاملے پر نوٹس لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی کے ایک وفد نے لیبیا کے ترہونہ شہر میں ملنے والی اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کا پتہ چلنے کے بعد لیبیا کے پراسیکیوٹر دفتر کے سربراہ سے ملاقات کی۔آئی سی سی کے وفد نے اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کے بعد دونوں معاملات کے ذمہ دار افراد کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کا سراغ اُس وقت ملا جب مغربی و سعودی حمایت یافتہ باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فوج نیشنل آرمی نے ترہونہ شہر سے پسپائی اختیار کی۔لیبیا دو ہزار گیارہ سے دو حکومتوں کے درمیان تقسیم ہو چکا ہے۔ایک حکومت فائز السراج کی قیادت میں قومی وفاق کی حکومت ہے جس کے اختیار میں ملک کا مغربی علاقہ اور دارالحکومت طرابلس ہے۔اس حکومت کو عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے جبکہ اسکے مقابلے ملک کے مشرقی علاقے پر طُبرُق حکومت بر سر اقتدار ہے جس کے سربراہ باغی کمانڈر خلیفہ حفتر ہیں جو سعودی عرب، امارات، مصر اور بعض مغربی ممالک کے حمایت یافتہ ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .