۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024

حوزہ/ مغربی اترپردیش میں بلند شہر میں ہفتہ کے روز سے سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز ہو گیا۔ اس اجتماع میں تقریباً 10 لاکھ لوگوں کے شریک ہونے کی توقع ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی اترپردیش میں بلند شہر میں ہفتہ کے روز سے سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز ہو گیا۔ اس اجتماع میں تقریباً 10 لاکھ لوگوں کے شریک ہونے کی توقع ہے۔

اجتماع میں شامل ہونے کے لئے دور دراز علاقوں سے لوگوں کے آنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ زیادہ تر افراد تیسرے اور آخری دن اجتماع کے اختتام پر ہونے والی دعا میں شرکت کریں گے۔

اجتماع کے پہلے روز نماز فجر کے بعد مولانا جمشید، نما ظہر کے بعد مولانا مستقیم، نماز عصر کے بعد مولانا سعید اور مغرب کی نماز کے بعد مولانا سعد نے خطاب کیا۔

تبلیغی اجتماع میں آسام، منی پور، بنگال، بہار، جھارکھنڈ، گجرات، آندھرا پردیش، کیرالہ، تمل ناڈو، ہماچل پردیش، ہریانہ، پنجاب، دہلی سے دستے بنا کر لوگ پہنچ چکے ہیں۔

اجتماع کی خصوصی تیاریوں کے لئے ایسے ہزاروں نوجوان انتظامات میں مصروف ہیں جو رضاکارانہ طور پر کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .