۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
توزیع 1400 جلد قرآن  در کشورچاد

حوزہ / ملائشیا کے مخیر حضرات کی کوششوں سے افریقی ملک چاڈ کی دیہی آبادیوں اور محروم علاقوں میں 1400 قرآنی نسخے تقسیم کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد کی مناسبت سے ملائشیا کے بعض مخیر حضرات کی کوششوں سے جمہوریہ چاڈ کے محروم شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں قرآنِ کریم کے 1400 نسخے تقسیم کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمہوریہ چاڈ کی آبادی ایک کروڑ اسی لاکھ ہے۔ صحراؤں میں گھرا ہوا یہ ملک افریقہ کے قلب میں واقع ہے۔ اس ملک نے 1960ء میں استعمار فرانس سے آزادی حاصل کی۔ اس ملک کی قومی زبان "فرانسوی" ہے البتہ اس ملک کے بعض علاقوں میں عربی اور بعض دوسری محلی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ اس ملک کی تقریباً آدھی آبادی مسلمان اور تیجانی مسلک کی پیروکار ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .