۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن

حوزہ,آپ(ص)کے تشریف لانے کے بعد شعور وآگاہی کے نئے دور کا آغاز ہوا ،رسول اللہ (ص) نے تعلیم و تدریس کے ایسے زرین وراہنما اصول بنائے جن سے انسانیت آج تک استفادہ کررہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام آج ایک آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت محمد ذیشان اشرفی نے کی۔ جبکہ خطاب کرتے ہوئے مولانا مصطفی رضا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب امام الانبیاء حضرت محمد (ص) کو کامل و اکمل بنایاہے،یہ صفت آپ (ص) کی ذات وصفات،افکاروتعلیمات،کرداروعمل میں نمایاں ہے ،آپ (ص) کے تشریف لانے کے بعد شعور وآگاہی کے نئے دور کا آغاز ہوا ،رسول اللہ (ص) نے تعلیم و تدریس کے ایسے زرین وراہنما اصول بنائے جن سے انسانیت آج تک استفادہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمدمصطفی (ص) کی زندگی کا ہرپہلو،گوشہ،حیثیت اوراقوال و کردار امت کے لیے اسوہ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔

آپ کے زندگی کے نقوش قدم پر چل کر ہی انسان اپنے زندگی کے تمام شعبہ میں کامیابی پا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاشرہ۔ میں اس وقت انصاف قائم کیا جب لوگوں کے حقوق پامال کئے جا رہے تھے۔

آپ نے اپنی تعلیم میں فرما یا کہ حق کے تعین میں کسی کے ساتھ زیادتی مت کرو۔آپ نے خواتین کو غلاموں کو تاجروں کو غیر مسلموں کو رشتہ داروں حتی کہ کوئی بھی دنیا میں ایسا نہیں ہے جس کا آپ نے حق متعین نہ کیا ہو۔اور اس کے ساتھ انصاف نہ کیا ہو۔

مولانا نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے عالمی انصاف کے شاندار نظارے دنیاکو دکھائے، آپ نے بچپن سے ہی انصاف کا وہ فطری جذبۂ اور عدل دکھایا جسے کبھی بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،کہ جب ابھی آپ اپنی رضاعی والدہ حضرت حلیمہ سعدیہ کے پاس دودھ پیتے بچے تھے اور آپ کے ہم عمر رضاعی بھائی بھی ماں کے دودھ میں شریک تھے۔آپ صرف ایک پہلو سے والدہ کا دودھ لیتے اور دوسرا پہلو اپنے بھائی کےلیے چھوڑ دیتے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم دنیا کے سامنےایک عادل اورمنصف اعظم کے طورپر ابھرکرسامنے آئے اوراسلامی دنیا عدل کا گہوارہ بن گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .