۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
داعش

حوزہ/ نائیجیریا میں دہشت گرد گروہ داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، داعش کے 100 سے زائد عسکریت پسند جو پہلے بوکو حرام کے رکن تھے نائجیریا کی فوج سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔

اطلاع کے مطابق، نائیجیریا کی فوج اور مقامی ذرائع نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 100 سے زائد داعش کے جنگجو ملک کے شمال مشرقی علاقے میں فوج کے زیر قبضہ علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جن میں سے 100 دہشتگرد دریا میں ڈوب کر مر گئے۔

نائیجیریا کی فوج نے گزشتہ ہفتے سے دہشت گردوں کے گڑھ، دریائے یجرام کے آس پاس کے علاقوں اور دیہاتوں کو خالی کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔ گزشتہ جمعرات کو عسکریت پسندوں کے ہیڈکوارٹر پر فوجی حملے کے دوران، انہوں نے پولیس سے بچنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی لیکن ان میں سے کئی ڈوب گئے۔

نائیجیریا کے ذرائع کے مطابق، بورنو ریاست میں دریائے یجرام کو جماعت اہل سنت والدعوۃ کے عسکریت پسندوں کا مرکزی ہیڈ کوارٹر سمجھا جاتا ہے، جو بوکو حرام کے نام سے مشہور ہیں۔ اس گروپ نے 2016 میں آئی ایس آئی ایس کی اطاعت کا عہد کیا اور اپنے گروہ کا نام بدل کر " حکومت مغربی افریقہ " رکھ دیا۔

نائجیریا کے ایک سینئر فوجی اہلکار نے بتایا کہ 100 سے زائد عسکریت پسند دریا میں ڈوب گئے اور فوج نے ان کے ہیڈ کوارٹر کو ہوائی اور زمینی طریقے سے نشانہ بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .