۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صدام

حوزہ/ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کے پوتے کو لبنان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے اسپائیکر فوجی کیمپ میں 2000 فوجی کیڈٹس کے ہولناک قتل عام میں ملوث سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کے پوتے عبداللہ ناصر کو لبنان کے انٹرپول نے گرفتار کر لیا ہے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق لبنانی سکیورٹی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عباس ابراہیم نے انٹرپول کے حکم پر عبداللہ ناصر کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ النشرہ ویب سائٹ کے مطابق جنرل عباس ابراہیم نے عبداللہ ناصر کی گرفتاری کے بارے میں کہا کہ انہیں انٹرپول کے حکم پر اور اسپائیکر فوجی اڈے پر قتل عام کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2014 میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں نے تکریت کے قریب اسپائیکر چھاؤنی پر حملہ کرکے دو ہزار فوجی کیڈٹس کو اغوا کرنے کے بعد گولی مار دی تھی۔ داعش نے اس قتل عام کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں اسیر کیڈٹس کو زمین پر لٹا کر گولیوں سے نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ اس فوجی کیمپ میں دل دہلا دینے والا قتل عام عراق میں داعش کے ہولناک مظالم کی علامت بن گیا اور شاید کبھی بھی عراقی عوام کے ذہنوں سے مٹ نہ سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .