۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ شہید عارف الحسینی کے زیر اہتمام پشاور میں 20روزہ فکری و تربیتی ورکشاپ منعقد

حوزہ/ جامعہ شہید سید عارف حسین الحسینی پشاور میں مدرسہ ہذا کی انتظامیہ کی جانب سے صوبہ کے مختلف مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے ’’شہید عارف الحسینی تربیتی و فکری‘‘ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ شہید سید عارف حسین الحسینی پشاور میں مدرسہ ہذا کی انتظامیہ کی جانب سے صوبہ کے مختلف مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے ’’شہید عارف الحسینی تربیتی و فکری‘‘ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سابق سینیٹر اور بزرگ عالم دین علامہ سید جواد حسین ہادی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، علامہ نذیر حسین مطہری، علامہ سید جمیل حسن شیرازی، علامہ سید ذکی الحسن، علامہ سید مظہر نقوی اور علامہ سید نور حسین نے شرکت اور خطابات کئے۔

اس موقع پر طلبہ میں انعامات اور شرکائے ورکشاپ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .