۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
کوئٹہ میں حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف احتجاجی جلسہ

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین، کوئٹہ کے شیر اہتمام حجت خدا، منجی عالم بشریت، حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ عملدار روڈ/ مجلس وحدت مسلمین، کوئٹہ کے شیر اہتمام حجت خدا، منجی عالم بشریت ، حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوا۔

جس میں تمام عاشقان امام مہدی عج نے بھرپور انداز میں شرکت کیں اور اپنے امام عج کے ساتھ تجدید عہد وفا کیا اور اپنے امام عج کے گستاخوں کے منہ پر اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے سے زور دار تمانچہ مارکر پیغام دیا۔

تصویری جھلکیاں: کوئٹہ میں حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف احتجاجی جلسہ

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما و امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی، ارباب لیاقت علی ہزارہ سمیت مقررین نےخطاب کیا جبکہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما و سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا نے اپنی ہمشیرہ مرحومہ کی تدفین کے بعد قبرستان سے براہ راست اس جلسہ عام میں شرکت اور خطاب کرکے اپنے امام برحق عج کے ساتھ اپنے عشق و مودت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .