۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سجاول چہلم شہداء

حوزہ/ چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں نکلنے والے پرمٹ لائسنس یافتہ سالانہ جلوس عزا کو ریلی بتا کر سجاول پولیس کی طرف  سے 50 سے زائد افراد پر ایف۔آئی۔آر درج، سجاول انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جلوس عزا کے شرکاء نے روڈ بلاک کرکہ آنے جانے والی گاڑیوں کا راستہ روکا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سجاول/ چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں نکلنے والے پرمٹ لائسنس یافتہ سالانہ جلوس عزا کو ریلی بتا کر سجاول پولیس کی طرف  سے 50 سے زائد افراد پر ایف۔آئی۔آر درج کیا گیا ہے اور ساتھ ہی سجاول انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جلوس عزا کے شرکاء نے روڈ بلاک کرکہ آنے جانے والی گاڑیوں کا راستہ روکا۔جب کہ حقیقت کے برعکس دیکھا جائے تو اس ماتمی جلوس کی حفاظت کے لئے خود سجاول پولیس کی گاڑیاں جلوس عزا میں شریک تھی۔

تفصیلات کے مطابق، تمام تصاویر اور جلوس عزا وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرکاء نے کہیں بھی روڈ بلاک نہیں کیا اور آنے جانے والی گاڑیاں اپنے روٹین کے مطابق چل رہی تھی کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ جلوس جب مین شاہی بازار میں داخل ہوتا ہے تو سکیورٹی کے باعث سجاول پولیس خود ہی ٹریفک کو جام کرتی اور دکانیں خود بند کرواتے ہیں، مومنین کی طرف سے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جاتا۔

یاد رہے سٹی سجاول میں چہلم شہداء کربلا ہر سال 21 صفر کے دن منایا جاتا ہے جس میں ضلع سجاول کے چھوٹے بڑے شہر اور آس پاس کے گاؤں کے علاوہ ضلع ٹھٹہ، ضلع ٹنڈو محمدخان اور ضلع بدین کے مومنین کسیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

ضلع سجاول، ضلع ٹھٹہ، ضلع ٹندومحمدخان، اور ضلع بدین  کے مومنین نے مطالبہ میں کہا ہے کہ درج شدہ ایف آئی آر کو خارج کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .