۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ کل تک کشمیر اور اسرائیل کے غصب شدہ علاقوں میں پولیس کی درندگی کے جو مناظر دیکھ کر دل دھل جاتے تھے، آج وہ وطن عزیز کی گلی کوچوں میں دہرائے جا رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے نارووال میں خواتین پر پولیس کے جارحانہ تشدد کو پولیس گردی کا بدترین اور المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ مرد پولیس اہلکاروں کی سرعام دست درازی اختیارات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پنجاب پولیس کے متعصب ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کی بربریت نے ایک خود مختار اور مقبوضہ ریاست کے فرق کو ختم کر دیا ہے، کل تک مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل کے غصب شدہ علاقوں میں پولیس کی درندگی کے جو مناظر دیکھ کر دل دھل جاتے تھے، آج وہ وطن عزیز کی گلی کوچوں میں دہرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی سے احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر ضروری دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کی تذلیل کے اس واقعہ پر خاموش نہیں رہیں گے، عوام کے ہجوم میں خواتین کے احترام کو جس بے رحمی اور شرمناک انداز سے پامال کیا گیا، اس نے پولیس کے شعبے میں ہونے والی نام نہاد اصلاحات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، طاقت اور اختیارات کے زور پر کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مجلس وحدت مسلمین کھل کر مخالفت کرے گی۔

انہوں نے گرفتار اور لاپتہ خواتين کی فوری بازیابی اور قانونی شکنی کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .