۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم قتل کی مذمت کرتے ہیں، انکا قتل ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازش ہے۔ ہم انکی شہادت پر انکے لواحقین، طلاب و عقیدت مندوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مولانا عادل خان پر حملے اور ان کے قتل کے واقعے پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کے پیچھے چھپے محرکات کو سامنے لایا جائے۔ 

ان کا قتل ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازش ہے۔ ہم ان کی شہادت پر ان کے لواحقین، طلاب و عقیدت مندوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتہائی بردباری سے ان حالات میں دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانا ہے۔ علاوہ ازیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .