۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل ضلع چنیوٹ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عزاداری نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام پر کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل ضلع چنیوٹ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عزاداری نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام پر کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے، اربعین حسینی پر گھروں سے پیدل مجالس اور جلوسوں میں پہنچے والے پرامن محب وطن عزاداروں کے خلاف ایف ای آرز کے اندراج کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل سید اخلاق الحسن بخاری اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ گھروں سے اپنے بچوں اور خواتین کے ساتھ پیدل عزاداری کے پروگراموں آئے لیکن اس دوران نہ کسی فرقے کے خلاف نعرہ بازی ہوئی، نہ کسی کی دل آزاری ہوئی، نہ ٹریفک بلاک ہوئی، کوئی پتا تک نہیں ہلا لیکن صرف ضلع چنیوٹ میں سینکڑوں عزاداروں کے خلاف 6 ایف آئی آرز درج کر دی گئیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

پریس کانفرنس کے شرکاء نے تحریک انصاف کی حکومت کی توجہ اس طرف مبذول کرواتے ہوئے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ کہیں انتظامیہ میں موجود متعصب اور نون لیگی مائنڈ سیٹ کے حامل افراد ملت جعفریہ کے خلاف ایسی متعصبانہ غیر قانونی کاروائیاں کر کے حکومت اور ملت جعفریہ کو آمنے سامنے کر کے اپنے مزموم مقاصد تو نہیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملت جعفریہ کے خلاف مقدمات  فوری طور پر واپس لئے جائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو مرکزی قیادت کے مشورہ سے اگلے لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، کلیہ اہل بیت، جامعہ بعثت اور ماتمی انجمنوں کے ضلعی رہنماوں نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .