۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ امام حسین علیہ سلام نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت کی نجات کا ذریعہ ہیں اور تمام شیعہ سنی طبقات ان کی یاد عقیدت و احترام سے مناتے ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے شر پسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے بیان میں ملک کے مختلف شہروں میں عزداری مظلوم کربلا پر حملے اور پر امن عزاداران پر آیف آئی آرز کاٹنے ، پنجاب ، جی بی اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں متشدد گروہوں کا جلوس ہائے عزا پر پتھراؤ ،خواتین پر ایف آئی آرز کاٹنے اور عزداری میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف شدید الفاظ مذمت کی۔

 ان کا کہنا تھا عزاداری امام حسین علیہ سلام ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ملک میں تمام شیعہ سنی مل کر شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہیں ان کے نام کی سبیلیں لگاتے ہیں ، نیاز اور لنگر تقسیم کرتے ہیں حتی کہ ہندو اور مسیحی برادری بھی امام حسین علیہ سلام سے عقیدت اور عشق کا اظہار کرنے کے لیے مجالس و جلوسوں میں شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناصبی گروہ جلوسوں پر حملہ کر کے ملک کے امن و امان کو تباہ کر رہے ہیں اور حالات کو خرابی کی طرف لے جا رہے ہیں ایسے متشدد عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاے ان کا کہنا تھا بے گناہ عزاداران پر جو ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں انہیں فی الفور واپس لیا جائے ۔امام حسین علیہ سلام نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت کی نجات کا ذریعہ ہیں اور تمام شیعہ سنی طبقات ان کی یاد عقیدت و احترام سے مناتے ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے شر پسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .