۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شام

حوزہ/ اربعین حسینی کے موقع پر مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے شام میں  امام حسین علیہ السلام کی تین سالہ بیٹی کا روضہ عقیدت مندوں کا جمع غفیر بنا ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دمشق/اربعین حسینی کے موقع پر مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے شام میں  امام حسین علیہ السلام کی تین سالہ بیٹی کا روضہ عقیدت مندوں کا جمع غفیر بنا ہوا ہے۔

خواتین عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ اربعین کے موقع کی زیارت امام حسین سے وفاداری اور کربلا کی عظمت کی علامت ہے۔

اس موقع پر عقیدت مندوں نے امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے صحرا میں مظلومیت کو یاد کرتے ہوئے نوحہ و ماتم کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران سے پہونچے عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہیدوں کو بھی یاد کر رہے ہیں ، عظیم شہید جنرل قاسم سلیمانی کو یاد کر رہے ہیں، جن کا نام ہمیشہ بلندیوں پر رہے گا۔

نوجوان عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی جان دیں گے لیکن اس پرچم کو جھکنے نہیں دیں گے ، اربعین کی اس شان کو کم نہیں ہونے دیں گے۔ جب تک ہماری رگوں میں خون ہے ، چہلم امام حسین علیہ السلام اسی طرح منایا جاتا رہے گا۔ 

واضح رہے کہ امام حسین کے راستے پر چلنے والوں کا یہ جذبہ اور عزم کتنا خوبصورت ہے جو امام حسین کی معصوم بیٹی کی قبر پر نظر آرہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .