۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کربلا، زائرین کی سہولت اور خدمت کے لئے ۱۰ ہزار موکب کا اہتمام

حوزہ/ آستانہ مقدس حسینی و عباسی کے مطابق اس سال کربلا میں ۱۰ ہزار موکب لگائے گیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زائرین کی سہولت اور خدمت کے لیے کربلا شہر میں اس سال اربعین کے موقع پر دس ہزار موکب لگائے جارہے ہیں۔

مذکورہ شعبے کے نمایندے ہاشم الموسوی کا کہنا تھا کہ کربلا میں یہ موکب پولیس اور دیگر شعبوں کی ہم آہنگی سے لگائے گیے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ۸۸۰۰ موکب شہر سے باہر اور شہر کربلا میں حرم امام حسین و ابوالفضل العباسعلیهما السلام اور باقی عزاداری کے لیے موکب ایس او پیز پر عمل در آمد کے ساتھ لگائے گیے ہیں۔

جنوبی عراق کے صوبہ ذی‌قار میں بھی زائرین کے لیے جابجا مواکبوں کا اہتمام ہیں جو شب و روز زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

ذی وقار میں مواکب کے نمایندے فاضل عباس الاسماعیلی، کا کہنا تھا کہ ذی قار میں مراجع تقلید اور وزارت صحت کی ہدایات پر ایس او پیز کے ساتھ مواکب کام کررہے ہیں اور پذیرائی کے لیے ڈیسپوزیبل برتن استعمال کیے جاتے ہیں۔

موکب میں کام کرنے والی خاتون ام عباس جو نو سالوں سے زائرین کی خدمت کررہی ہے کا کہنا تھا کہ خواتین بھی حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت میں راہ و مقصد  امام حسین علیہ السلام کے لیے خدمات انجام دیں سکتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .