حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بہار کے ضلع گیا میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی شیعہ وسنی مسلمانوں نے چہلم امام حسین علیہ السلام منایا۔ اس چہلم کو عربی زبان میں اربعین کہتے ہیں۔ اس موقع پر گیا میں واقع کربلا میں مجلس و ماتم کا انعقاد عمل میں آیا۔
کورونا وبا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے گائڈ لائنز کا خیال رکھتے ہوئے مجالس منعقد کی گئی۔عاشور خانوں، اعزا خانوں میں مجالس منعقد ہوئی اور غم حضرت امام حسین منایا گیا۔
توت واڑی مسجد سے جلوس برآمد ہوا جو پنچایتی اکھاڑہ کے راستے کربلا پہنچا اور یہاں پر ماتم کیا گیا جب کہ بعدنماز عشاء کربلا کے اندر سنی مسلمان اور اور دوسرے مذہب کے عقیدت مندوں کی طرف سے چادر پوشی اور صلاۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ دو برس بعد اس سال کربلا میں عقیدت مندوں کا ہجوم پہنچا ہے۔
کربلا کے خادم شبیر احمد نے بتایا کہ رات بھر عقیدت مندوں کی آمد ہوتی رہیگی، بعد نماز عشاء شیعہ مسلمانوں کی طرف سے نوحہ وماتم ہوگا۔