۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
میرٹھ؛ شہدائے کربلا کا چہلم، مجالس کا اہتمام

حوزہ/ صفر کی 20 تاریخ کو شیعہ برادری کی جانب سے چہلم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ میرٹھ میں آج چہلم کے موقع پر عزاداران حسین نے مجالس اور جلوس کا اہتمام کرکے شہدائے کربلا کو یاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یکم محرم تا ماہ صفر کے اختتام تک مجالس کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور اس دوران حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو یاد کیا جاتا ہے۔ یوم عاشورہ کے 40 روز بعد امام حسینؓ اور 70 شہدائے کربلا کا چہلم منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر میرٹھ میں مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا اور زیدی نگر سوسائٹی و چھوٹی کربلا گھنٹہ گھر سے جلوس علم برآمد کیے گئے۔ عزاداران نے کورونا وبا کے خطرے کے چلتے حکومت کی گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے ماتمی جلوس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال سے کورونا وبا کے سبب حکومت کی جانب سے نافذ احکامات کی وجہ سے جلوس اور مجالس کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا لیکن اب کورونا کے خطرے میں کمی کے بعد ایک بار پھر کورونا گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے مجالس کا اہتمام کیا گیا اور جلوس برآمد ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .