۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مظفرنگر میں چہلم کے موقع پر مجالس کا اہتمام

حوزہ/ اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آج چہلم کے موقع پر امام بارگاہ ندی والا میں مجلس کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چہلم کے موقع پر مظفرنگر کے امام بارگاہ ندی والا میں منعقدہ مجلس کے دوران کربلا کے شہیدوں کو یاد کرکے ماتم کیا گیا۔ مجلس میں مولانا شان عباس زیدی نے کربلا میں حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے واقعہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کی قربانی کو یاد کیا گیا۔

کورونا وبا کے پیش نظر چہلم کو سادگی کے ساتھ منایا گیا جب کہ چہلم پر نکلنے والے جلوس کو صرف امام بارگاہ تک ہی محدود رکھا گیا۔

کربلا کمیٹی کے ضلع صدر حسن مہندی نے بتایا کی محرم کی 10 تاریخ کو امام حسینؓ کی شہادت کے بعد اہل بیت کو قید کرلیا گیا تھا اور بعد میں کے اہل بیت کی رہائی کے بعد حضرت زینبؓ نے اپنے بھائی کا چہلم منایا تھا تب سے ہر سال صفر کی 20 تاریخ کو امام حسین علیہ السلام کی یاد میں چہلم منایا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .