۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
لکھنو جلوس عزاء

حوزہ/کربلا عظیم اللہ خاں میں بر آمد ہونے والا شاہی جلوس عزا کا پروگرام کورونا وبا کے سبب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے آٹھویں جانشیں حضرت امام رضا کی شہادت کی مناسبت سے ۲۳ذیقعدہ مطابق ۱۵؍جولائی کو لکھنؤ میں واقع کربلا عظیم اللہ خاں میں بر آمد ہونے والا شاہی جلوس عزا کا پروگرام کورونا وبا کے سبب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ پروگرام کا اہتمام انجمن گلدستہ امام رضاکی جانب سے کیا جاتا رہا ہے۔

انجمن کے سکریٹری مرتضیٰ حسین نے بتایاکہ سہ پہر چاربجے کربلا احاطہ میں مجلس عزا منعقد کی جاتی تھی اس کے بعد شہر کی ماتمی انجمنیں علم سجا کر کربلا احاطہ میں نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتی تھیں۔ مسٹر حسین نے بتایا کہ کورونا وبا کےمسلسل بڑھتے اثرات اور اس سلسلہ میں حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مجلس اور جلوس عزا کا پروگرام ملتوی کردیاگیاہے۔
انہوں نےکہاکہ انجمن کی جانب سے عوام سے مہلک وباسے بچنے کیلئے بتائے گئے طریقوںپر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وباکے جلد خاتمہ کی دعاکی گزارش کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .