حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ پدم بھوش انعام یافتہ ڈاکٹر کلب صادق مرحوم کی یاد میں لکھنؤ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ‘یاد صادق’ کے عنوان سے منعقد اس پروگرام کی صدارت کیرلہ کے گورنر عارف محمد خاں نے کی۔ کیفی اعظمی ہال میں منعقدہ اس پروگرام میں شہر کی ادبی، مذہبی اور سیاسی شخصیتوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر منتخب ہستیوں کو ڈاکٹر کلب صادق ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ ۔ عارف محمد خاں نے ڈاکٹر کلب صادق کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس پروگرام میں جو شخصیت موجود تھیں ان میں کلب صادق مرحوم کے فرزند کلب سبطین نوری،مولانا یعسوب عباس، ڈاکٹر شارب رودولوی اور فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کے چیئرمین تورج زیدی بھی شامل ہیں۔