۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
اصلاح

حوزہ/ ناظمِ جلسہ اور اس خصوصی شمارے کے مرتب و مدیر اعزازی مولانا سید محمد حسنین باقری نے اس موقع کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے یہ بھی وضاحت کی کہ سنہ ہجری کے لحاظ سے گذشتہ سال اس ادارے کو ڈیڑھ سو سال مکمل ہوچکے ہیں اور اب آئندہ سال ماہ شعبان المعظم میں ۱۵۱؍سال ہونےو الے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/بعثت النبیؐ اور اس کے فیضان قرآن مجید اور دیگر خصوصیات اسلامی کےبارے میں علمی اور تحقیقی مضامین پر مشتمل ماہنامہ اصلاح لکھنؤ (شمارہ مارچ اپریل ۲۰۲۲ء) کے ۴۳۲ صفحات کے اس خصوصی شمارے کا اجراء ۱۶؍ رجب المرجب جمعہ ۱۸؍ فروری کو مسجد دیوان ناصر علی مرحوم لکھنؤ میں بعدِ نماز عصر جامعہ ناظمیہ لکھنؤ کے سربراہ مولانا سید حمید الحسن کے دست ہائے مبارک سے ہوا ۔

مولانا سید حمید الحسن انہوں نے اس خصوصی شمارے اور ادارۂ اصلاح کے بارے میں اس موقع پر اظہارِ خیال بھی فرمایا اور اس ادارے کو سب سے زیادہ خدمت انجام دینےو الا طویل العمر ادارہ قرار دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بعض دیگر قدیمی جرائد کا تذکرہ بھی فرمایا ۔ تقریب کا آغاز مولانا سید محمد ثقلین باقری نے آیات جمعہ کی تلاوت سے کیا۔ناظمِ جلسہ اور اس خصوصی شمارے کے مرتب و مدیر اعزازی مولانا سید محمد حسنین باقری نے اس موقع کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے یہ بھی وضاحت کی کہ سنہ ہجری کے لحاظ سے گذشتہ سال اس ادارے کو ڈیڑھ سو سال مکمل ہوچکے ہیں اور اب آئندہ سال ماہ شعبان المعظم میں ۱۵۱؍سال ہونےو الے ہیں۔

مدیر اصلاح مولانا سید محمد جابر جوراسی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ وضاحت کی کہ جب اس مجلہ کو ۱۰۰؍ سال پورے ہوئے تھے تو ’’سالِ ولایت ‘‘کے خصوصی پروگرام میں مجھے بھی طلب کرکے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ اور منتظمین نے اس بات پر حیرت کی تھی کہ دنیا کا واحد دینی مجلہ ہے جس نے اتنی طویل عمر پائی ہےجس سے کم عمر کا ایک دینی رسالہ مصرکا ہے۔ دوسری بات پر اس تعجب کا اظہار کیا گیا کہ اب تک اس مجلہ کے صرف تین مدیر ہوئے ہیں حجۃ الاسلام مولانا سید علی حیدر (۱۸۹۸تا۱۹۵۰) مجاہد اسلام مولانا سید محمد باقرنقوی (۱۹۵۰تا۱۹۸۲) اور میں سید محمد جابر جوراسی (۱۹۸۲تا حال۲۰۲۲) ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ اسی طرح میرے بعد آنے والوں کے ذریعہ دینی خدمات انجام دیئے جاتے رہیں گے۔ جلسہ کے اختتام پر مولانا منظر صادق زیدی اور دیگر علماء و مومنین کے ذریعہ دعائے امام زمانہ پڑھی گئی۔

اس خصوصی تقریب میں جو دیگرعلماء و معززین شریک تھے ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: مولانا سید فرید الحسن تقوی، مولانا سید قائم مہدی بارہ بنکوی، مولانا غلام پنجتن مسیب، مولانا احتشام الحسن شمسی، مولانا حیدر عباس رضوی، مولانا وصی اختر معروفی، مولانا حسن عسکری مبارکپوری، مولانا محمد شاداب تفضلی، الحاج علی مہدی تقوی،طہیر الحسن تقوی، محمد عابد باقری، نذر عباس شپو، سید محمد نازش رضوی، مجاہد حسین ، ذیشان حسین، محمد عباس نقوی،سید میثم، محمد عدنان ،مہدی عباس ،لائق عباس، کاشان عباس سید محمد مہدی باقری وغیرہ موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Hassan PK 20:07 - 2022/02/18
    0 0
    الله آپ لوگوں کو مزید ایسی کاموں میں ترقی دے
  • Kifayat Hussain Rizvi IN 10:42 - 2022/02/19
    0 0
    اصلاح کی گراں قدر خدمات تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں اور ان خدمات میں مزید اضافے ہو رہیے ہیں ۔اللہ آپ کو کامیاب و کامران فرمائے ۔۔مجھے مطلع فرمائیں کہ میں فیضان بعثت نمبر کیسے حاصل کرسکتا ہوں اور سالانہ subscription.