۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اربعین

حوزہ/ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ساتھ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں موجود بیت الصلاۃ میں بھی روز عاشورہ کے چالیس ویں روز امام حسین اور کربلا کے 72 شہداء کا چہلم منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے اور حضرت فاطمہ کے صاحبزادے امام حسین نے اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ کربلا میں اسلام اور انسانیت کو بچانے کے لئے جام شہادت نوش کی۔

اسی لئے ماہ محرم میں حضرت امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے پوری دنیا میں عزاداری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ہر سال چہلم کے موقع پر جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی کرونا وبا کی گائیڈ لائن کے مطابق ضلع علی گڑھ میں بھی جلوس کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

ماہ محرم کی ایک تاریخ سے شروع ہونے والا امام حسین کے غم کو منانے کا سلسلہ ماہ صفر میں چہلم تک جاری رہتا ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں موجود بیت الصلاۃ میں بھی مجلس کا اہتمام کیا گیا تاکہ امام حسین کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔

کورونا وبا کے سبب اور حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق چہلم کے موقع پر اے ایم یو کے بیت الصلاۃ میں بڑی تعداد میں ایک وقت میں ایک ساتھ لوگ اکٹھا نہیں ہوئے۔

حالانکہ کورونا وبا سے قبل روز عاشورہ کے چالیس ویں روز امام حسین اور کربلا کے 72 شہداء کا چہلم منانے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ مجلس میں شریک ہوتے تھے۔

عالمہ زہرا جعفری نے بتایا "کربلا واحد ایسی درسگاہ ہے جو لوگوں کو انسانیت کا سبق دیتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .