۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ عبدالخالق اسدی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تکفیریوں نے کراچی، اسلام آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالیں، ہمارے مقدسات کی توہین کی لیکن ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ ہمارے پُرامن جلوس، جنکی برآمد سے ایک پتہ تک نہیں ٹوٹا، ان پُرامن جلوسوں کے انعقاد پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے مختلف شہروں میں اربعین واک کے سلسلہ میں ہونیوالے مقدمات کو ملت تشیع کیلئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنتِ زینبیہ کی ادائیگی میں مقدمات ہمارے لئے تمغہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین واک کی کامیابی ہمارے امام زمان ؑ کی خصوصی نصرت کے باعث ملی ہے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اربعین واک کے بعد حکومتی اقدامات سے ثابت ہوگیا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکفیریوں نے کراچی، اسلام آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالیں، ہمارے مقدسات کی توہین کی، لیکن ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ ہمارے پُرامن جلوس، جن کی برآمد سے ایک پتہ تک نہیں ٹوٹا، ان پُرامن جلوسوں کے انعقاد پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ راہِ کربلا ہے اور ہم حسینی قوم ہیں، حکومت ہمیں مقدمات سے نہ ڈرائے، ہم تو موت کو بھی خوشی سے گلے لگا لیتے ہیں، ہمارے لئے اس سے بڑھ کر اور سعادت کیا ہوگی کہ ہمیں امام حسینؑ سے محبت کے جرم میں زندان میں ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تکفیریوں کی ریلیوں میں متنازع نعرے لگے جبکہ ہماری اربعین واک میں کوئی ایک متنازع نعرہ ثابت کر دیں؟ انہوں نے بلاجواز مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .