حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور دیگر شیعہ علماء نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونیوالا متنازع ایکٹ مسترد کرتے ہیں، یہ ایکٹ مقدسات کی حفاظت کیلئے نہیں بلکہ ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کی سازش ہے، جسے یک طرفہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مبارک علی موسوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اقبال کامرانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ حسن علی ہمدانی، ممتاز عالم دین علامہ حسین نجفی، علامہ امتیاز عباس کاظمی، علامہ امجد علی جعفری سمیت دیگر علمائے کرام موجود تھے۔ علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ پاکستان 22 کروڑ انسانوں کا ملک ہے، مسلمانوں کی تعداد باقی مذاہب سے زیادہ ہے، 1973 کا آئین تمام مذاہب کی متفقہ رائے اور ہم آہنگی سے موجود ہے، ہم اس آئین پر پورا یقین رکھتے ہیں، اس کی تمام مندرجات کو نافذ العمل جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر ملکی سالمیت و استحکام کیخلاف گھناﺅنی سازش کی جا رہی ہے، تحفظ بنیاد اسلام بل کی آڑ میں اہلبیت اطہار علیہم السلام کی قدر و منزلت کو نشانہ بنانے کے گھناﺅنے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، جو سیاسی قائدین اس بل کی حمایت کر رہے ہیں ملت تشیع آئندہ الیکشن میں ان کی سیاسی حمایت سے مکمل طور پر قطع تعلقی کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہی ایک منجھے ہوئے ایک سینئر سیاستدان ہیں ان کا تکفیریوں کے جال میں پھنسنا حیران کُن ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی کی یہ جانبداری ان کی سیاسی ساکھ کیلئے شدید دھچکا ثابت ہو گی۔ علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ ہم گورنر پنجاب سے مطالبہ ہے کہ بل کے مندرجات پر ملت تشیع کے تحفظات سنے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے، کالعدم مذہبی جماعتوں کے فکری پیروکاروں نے غلط بیانی کرکے پنجاب اسمبلی کے ممبران سے اس بل کی منظوری لی۔
علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ وحدت و اخوت کا فروغ اور باہمی احترام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے تاہم ہمارے بنیادی عقائد ہمیں ہر شے پر مقدم ہیں، کسی کو اس بات کی قطعاََ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی بل یا قانون کی آڑ میں ملت تشیع کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانِِ رسالت کا جو مقام خاتم النبین حضرت محمد (ص) نے اپنی اُمت کو بتایا ہے اس میں ردوبدل احکامات رسول(ص) کی صریحاََ نفی ہے، یہ متنازع بل اسلام کی بنیادی تعلیمات پر وار ہے، جسے شیعہ سنی مل کر روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع اور اہلسنت اپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق اہلبیت ؑ کے ناموں کیساتھ چودہ سو سالوں سے ”علیہ السلام“ لکھتے آئے ہیں، پورے عالم اسلام میں صدیوں سے یہی طریقہ رائج ہے، تکفیری گروہ نے اپنے شرپسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے صوبہ پنجاب کا انتخاب کیا ہے، ملک کے مدبر سیاسی و مذہبی رہنماﺅں کو اس سلسلے میں اپنا فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی اور عقیدے کا اظہار ہر شہری کا بنیادی و آئینی حق ہے، ملک کے مختلف مسالک کو ایک دوسرے کیخلاف صف آراء کرکے ملک میں ایک بار پھر مذہبی منافرت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ان عناصر کو بے نقاب کرنا انتہائی ضروری ہے، جن کا بنیادی ایجنڈا تفرقہ بازی ہے، ایسے فکری دہشت گردوں کو لگام دینا ہو گی جن کا مقصد مقدسات کی عظمت اور ناموس کے نام پر انتہا پسندی کو فروغ دینا ہے، اسی شدت پسندی کا خمیازہ دہشتگردی کی شکل میں آج بھی پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اب کسی نئی آزمائش کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک میں قیام امن کیلئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس اسلامی نظریے کے قائل ہیں جس کی بنیاد پر یہ وطن حاصل کیا گیا، جو عناصر قائداعظم کی اسلامی ریاست کو مسلکی ریاست میں بدلنا چاہتے ہیں ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین تمام مکاتب فکر کی مشاورت اور باہمی رضامندی سے منظور کیا گیا، نصف صدی گزرنے کے بعد آج اس آئین کی اسلامی حیثیت کو چیلنج کرنے کی کوشش ان قوتوں کی جانب سے کی جا رہی ہے جنہوں نے اس ملک میں مسلکی نفاق کی بنیاد ڈالی، ملک کے امن و امان کو تباہ کرنیوالے دہشتگردوں سے بھی زیادہ خطرناک وہ عناصر ہیں جو شدت پسندی کی راہ ہموار کرنے کیلئے میدان فراہم کرتے ہیں۔
![ایم ڈبلیو ایم نے آئین پاکستان اوربنیادی مذہبی آزادی سے متصادم فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی "تحفظ بیناد اسلام بل پنجاب " کو مسترد کردیا ایم ڈبلیو ایم نے آئین پاکستان اوربنیادی مذہبی آزادی سے متصادم فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی "تحفظ بیناد اسلام بل پنجاب " کو مسترد کردیا](https://media.hawzahnews.com/d/2020/07/25/4/988990.jpg)
ایم ڈبلیو ایم نے آئین پاکستان اوربنیادی مذہبی آزادی سے متصادم فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی "تحفظ بیناد اسلام بل پنجاب " کو مسترد کردیا
حوزہ/لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین تمام مکاتب فکر کی مشاورت اور باہمی رضامندی سے منظور کیا گیا، نصف صدی گزرنے کے بعد آج اس آئین کی اسلامی حیثیت کو چیلنج کرنے کی کوشش ان قوتوں کی جانب سے کی جا رہی ہے جنہوں نے اس ملک میں مسلکی نفاق کی بنیاد ڈالی، ملک کے امن و امان کو تباہ کرنیوالے دہشتگردوں سے بھی زیادہ خطرناک وہ عناصر ہیں۔
-
مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم کی آئی جی پولیس کوئٹہ سے اہم ملاقات
وائس چیئرمین مرکزی عزاداری کونسل مقصود علی ڈومکی نے آئی جی پولیس جناب محسن حسن بٹ سے ملاقات کی۔
-
اسلام آباد میں سرکاری سرپرستی میں تکفیریوں کے اجتماع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا شدید ردعمل
حوزہ/ کنونشن سنٹر اسلام آبادجیسے اہم مقام پر تکفیریوں کے گروہ کا اجتماع کرایا گیا۔
-
ملک میں کسی بھی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جس کی بنیاد بدنیتی اور شرپسندی پر رکھی گئی ہو، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جس کی بنیاد بدنیتی اور شرپسندی پر رکھی گئی ہو۔رسول کریم ﷺ اہل…
-
سوشل میڈیا نقصاندہ نہیں ہے اسکا غلط استعمال نقصاندہ ہے،مقررین
حوزہ/امت واحدہ پاکستان کے زیر اہتمام ’’ سوشل میڈیا کااستعمال ‘‘ کے عنوان سے ایک آن لائن ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور اینکر پرسن…
-
پاکستان میں پانچ ملک نا بنائے جائیں/ایک صوبے میں کچھ قانون ایک صوبے میں کچھ قانون ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانے والے تحفظ بنیاد اسلام بل اپنے مسلکی نظریات کو دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش ہے ۔یہ بل دستور پاکستان اور بنیادی…
-
عید قربان کے موقع پر ہمیں سیرت ابراہیم علیہ السلام سے درس ایثار کو اپنانا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کوئٹہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب…
-
پاکستان؛ زائرین کے خلاف این سی او سی کا متعصبانہ حکم نامہ، علامہ محمد حسین اکبر کا بڑا اقدام
حوزہ/ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے سربراہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا: زائرین کو اربعین کیلئے روانگی کی فوری اجازت دی جائے جبکہ حکومت عراق نے ہر زائر کو صرف…
-
شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں، قائد ملت جعفریہ
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ…
-
انتہا پسندانہ سوچ پر مبنی قوانین پاکستان کے امن کیلئے خطرہ ہیں، علامہ علی اکبر کاظمی
حوزہ/ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب: فوجداری ترمیمی بل یہ آئین پاکستان سے متصادم ہے جس میں ہر مسلک و مذہب کو اس کے مسلمہ عقائد کے مطابق عبادت کا حق…
-
بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے عزاداری سید الشہداء کی اجازت نہیں دی
حوزہ/بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند کئے جانے والے عوامی مقامات کو کھولنے کا اعلان کرنے کے باوجود ماہ محر م الحرام میں عزاداری…
-
پاکستانی عوام محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ محبان اہلبیت ؑ عاشق رسول ﷺ و عاشق اسلام ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ جغرافیائی لحاظ سے دیکھیں تو پاکستان ایشیا…
-
فرقہ وارانہ تحفظ بنیاد ایکٹ،ایم ڈبلیو ایم وفد کی آیت اللہ حافظ ریاض سے ملاقات
حوزہ/ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے نام نہاد تحفظ اسلام بل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ بل سازش ہے. آئین…
-
کراچی میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس/ مشاورتی کمیٹی تشکیل
حوزہ/خطیب مرکزی مسجد جعفرطیارسوسائٹی علامہ سید نسیم حیدر زیدی کی پیش نماز امامیہ مسجد ایف ساؤتھ مولانا ابوذر غفاری ،اراکین غازی عباس ٹرسٹ سید مرتضی عابدی،…
-
گھروں مساجد اور روایتی جلوسوں پر کوئی قدغن نہیں/ کرونا کی ایس او پیز کے تحت تمام عبادات انجام دی جائیں گی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس شوری کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزارادی ہماری رسم نہیں…
آپ کا تبصرہ