۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
وفاق المدارس شیعه پاکستان

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ 15 جولائی تک مدارس دینیہ بند رہیں گے، حکومت سے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس کے حالیہ مذاکرات ناکام رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ 15 جولائی تک مدارس دینیہ بند رہیں گے، حکومت سے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس کے حالیہ مذاکرات ناکام رہے ہیں۔ شیعہ مدارس کے پرنسپل صاحبان کے نام مراسلے میں علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر سے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے پر علماء و مدرسین میں تشویش پائی جاتی ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ بھی کھول دی گئی ہے، مگر افسوس مدارس دینیہ کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیساتھ ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے تناظر میں حالات کی سنگینی بارے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا کہ کرونا کا خطرہ موجود ہے، اس وبا کا پھیلاو مزید بڑھ رہا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ حالات بہتر ہونے پر مدارس کھول دیئے جائیں گے۔ اس لئے جب تک حکومت کی طرف سے کوئی واضح فیصلہ نہیں کر لیا جاتا، دینی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے ماہ رواں جون کی آخری ہفتے میں دوبارہ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .